ساہیوال، غیرت کے نام پر ماں بیٹی قتل، ملزم فرار ہوگیا

بدھ 30 دسمبر 2015 18:03

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 دسمبر۔2015ء) 9/113ایل میں غیرت کے نام پر بہن سکینہ اور بھانجی نشین پروین کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا اور فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے ارشاد ڈھکو کو اپنی بہن سکینہ اور بھانجی نشین پروین کے کردار پر شک تھا اور نشین پروین اکثر اپنے آپ کو ماڈل بن کر شہر گھومنے جاتی تھی جس کا ارشاد ڈھکو برا مناتا تھا جس پر بہن اور بھانجی کو ملزم نے شہر جانے سے روکا تو دونوں کا جھگڑا ہو گیا جس پر آج صبح ارشاد ڈھکو نے بہن سکینہ اور بھانجی نشین ماں بیٹی کو ہلاک کر کے فرار ہو گیا پولیس ڈیرہ رحیم نے مقدمہ 302ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں