ساہیوال،ڈا کو ؤں نے ناکہ لگا کر 15افراد سے نقدی ،دو موٹر سائیکل ،8مو بائل چھین لئے ،پولیس کیخلاف دیہاتیوں کا احتجاج

پیر 28 دسمبر 2015 17:31

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 دسمبر۔2015ء) نواحی چک 12/56ایل کے قریب بارہ ڈا کو ؤں نے ناکہ لگا کر پندرہ راہگیروں سے نقدی سوا دو لاکھ روپے ،دو موٹر سائیکل اور 8مو بائل چھین کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک 9/120ایل کا بیو پاری محمد عباس اپنی موٹر سائیکل نمبر 7210/SLL اور بیو پاری محمد احسان اپنی موٹر سائیکل نمبر 9959/SLL پر چک 12/59ایل کی طرف جا رہے تھے کہ بارہ آتشی اسلحہ سے مسلح ڈ اکو ؤں نے ناکہ لگا رکھا تھا اور ناکہ پر تیسرہ افراد کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر سوار دو لاکھ کی نقدی اور چھ مو بائل چھین کر تمام افراد کو باندھ کر کھیت میں پھینک رکھا تھا کہ جب دو نوں بیو پاری وہاں پہنچے تو ڈا کو ؤں نے اسلحہ تان کر دو نوں سے دو موٹر سائیکل اور دو مو بائل چھین لئے اور رسیوں سے باندھ کر کھیت میں پھینک کر فرار ہو گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ڈ اکو ؤں کا کوئی سراغ نہ مل سکا دیہاتیوں نے ڈکیتی کی بڑھتی ہو ئی وارداتوں کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے اور واداتوں کے تدارک پر فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں