ساہیوال،چھ مسلح افراد کی فائرنگ سے نویں جماعت کا موٹر سائیکل سوار طالب علم جاں بحق

ہفتہ 26 دسمبر 2015 17:31

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 دسمبر۔2015ء) ساہیوال کے نواح میں گزشتہ شب بلال کا لونی میں چھ مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجہ میں نویں جماعت کا طالب علم رحمن علی گو لیاں لگنے سے ہلاک ۔پولیس نے چھ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق فتح شیر کا لونی کے نادر علی کا بیٹا رحمن علی رات کو اپنے دوستوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بارہ ربیع الاول کے جلوس سے فارغ ہو کر بلال کا لونی سے رات گیارہ بجے اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ اسے چھ مسلح نوجوانوں صابر ،حیدر مرزا ،عاصم ،روبیل ،حمزہ بھٹی اور نا معلوم نوجوان سمیت ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں رحمن کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال داخل کر ا دیا گیا جہاں وہ رات 2 1/2بجے زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ دیا ۔

پولیس فتح شیر نے مقتول کے باپ نادر کی رپورٹ پر چھ ملزموں کے خلاف مقدمہ 149,148,302ت پ درج کر لیا ہے ابھی تک کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا فریقین کے درمیان سکول سے واپسی کے بعد معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا معمولی رنجش کا پیش خیمہ قرار دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں