ساہیوال ،جامعہ رشیدیہ کے خزانچی کے قتل میں ملوث مجرم کو سزائے موت و جرمانہ کی سزا کا حکم

بدھ 23 دسمبر 2015 19:40

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 دسمبر۔2015ء) جامعہ رشیدیہ کے خزانچی کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت و جرمانہ کی سزا کا حکم ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج نعیم شیخ نے جامعہ رشیدیہ ساہیوال کے خزانچی حزب الله خالد کے قتل میں ملوث نوید نہال کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 3لاکھ روپے جرمانے کا فیصلہ سنایاہے عدم ادائیگی مجرم کو 7ماہ قید سخت کی سزابھگتنا ہو گی ۔

استغاثہ کے مطابق 29اگست 2011ء کو دن کے وقت جامعہ کے طالبعلم و الیکٹریشن نوید نہال نے لوہے کے ڈنڈے کے وارکرکے حز ب الله خالد کو قتل کردیا تھا اور مقتول کے دفتر سے 3لاکھ 75ہزارروپے کی رقم غائب کردی اور خود بھی مقتول کے ورثاء کے ساتھ ملزم کی تلاش کرتارہا۔ پولیس تھانہ غلہ منڈی نے نوید نہا ل کو گرفتارکرکے مقدمہ قتل درج کرلیاتھا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں