ساہیوال،فتح شیر کالونی کے دوسالہ بچے کو اغواء کرکے قتل کردیاگیا

بدھ 23 دسمبر 2015 19:40

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 دسمبر۔2015ء) فتح شیر کالونی کے دوسالہ بچے کو اغواء کرکے قتل کردیاگیا ‘ پولیس نے شک کی بنیاد پر گرفتارخاتون کو چھوڑدیا‘ ورثاء کا شدید احتجاج۔ بچے کی نعش نہر سے برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق فتح شیر کالونی کچی آبادی کے رہائشی عبدالرحمن کے 2سالہ بیٹے حسن علی کو 3روز قبل اغواء کیاگیا ۔

(جاری ہے)

جس کا عبدالرحمن کو ایک محلے دار عورت سمیت دیگر افراد پر شبہ تھا اور اسی شبہ کی بنیاد پر فتح شیر پولیس نے خالدہ نامی خاتون کو حراست میں بھی لیا لیکن گزشتہ شام بااثر افراد نے خاتون کو چھڑا دیا آج کم سن بچے کی نعش جہاز گراؤنڈ کے قریب نہر ایل بی ڈی سی میں شاپر سے برآمدہوئی جسے پولیس نے تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتا ل منتقل کردیاہے۔

مقتول کے ورثاء نے شدیدا حتجاج کرتے ہو ئے بتایاہے کہ تھانہ فتح شیر کی پولیس نے گرفتار کی گئی خاتون کو گزشتہ شام چھوڑدیا اور آج بچے کی نعش نہر سے برآمد ہوئی۔ پولیس تھانہ فتح شیر مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں