ساہیوال، مغوی کمسن بچے کی لاش برآمد ، والد کی درخواست پر سوتیلی ماں سمیت 3افراد گرفتار

بدھ 23 دسمبر 2015 19:18

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 دسمبر۔2015ء) ساہیوال اغواء ہو نے والے کمسن بچے کی لاش برآمد پولیس نے والد کی درخواست پر سوتیلی ماں سمیت 3افراد گرفتار کر لئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ فتح شیر کے علاقہ طارق بن زیاد کا لونی سے 4رو ز قبل محنت کش حسن کا ایک سال 8ماہ کا بچہ عبدالرحمن اغواء ہو گیا جس کا مقدمہ حسن نے بچے کی سوتیلی ماں ملزمہ خالدہ سمیت اس کی ماں اور بھائی اکرم کے خلاف درج کر وا دیا تھا بچے کی آج لاش جہاز گرا ؤنڈ کے قریب نہر ایل بی ڈی سی سے ملی جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی ہے بچہ کے چچا عاطف کا کہنا ہے کہ ملزمہ خالدہ نے بچے کو اپنے بھائی اور والدہ کے ساتھ مل کر قتل کیا ہے کیونکہ اس کے ہمارے ساتھ تعلقات اچھے نہ تھے پولیس نے ملزمہ خالدہ اس کے بھائی اکرم اور والدہ کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں