ساہیوال،ضلعی انتظا میہ نے عید میلا د النبی ؐ کو مذہبی جو ش وجذبے سے منانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے
منگل 22 دسمبر 2015 22:53
ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 دسمبر۔2015ء) ضلعی انتظا میہ نے عید میلا د النبی ؐ کو مذہبی جو ش وجذبے سے منانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور میلاد جلوسوں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی پلا ن کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ضلع بھر میں میلاد کے 73جلوس نکلیں گے جن میں سے کٹیگری اے کے4اور بی کے 8جلو س ہو نگے ۔یہ بات ڈی سی او آفس میں ہو نے والے ایک خصوصی اجلاس میں بتائی گئی جس کی صدارت ڈسٹرکٹ آفیسر کو ارڈی نیشن احمد خاور شہزاد نے کی ۔
اجلاس میں اے سی چیچہ وطنی محمد عابد کلیار اور جماعت اہل سنت و الجماعت کے ضلعی صدر حاجی احسان الحق فرید ی کے علاوہ جلوس منتظمین نے بھی شرکت کی ۔ڈی او سی احمد خاور شہزاد نے کہا کہ میلاد کے تمام جلوسوں کے روٹ کو مکمل صاف کیا جا ئے گا جبکہ محکمہ سول ڈنفیس اور پولیس کے تعاون سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کئے جا ئیں گے ۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید بتایا کہ جلو سوں میں شامل ہو نے والی تمام گاڑیوں کو خصو صی سکیورٹی پا س بھی جاری کئے جائیں گے تاکہ کو ئی غیر متعلقہ گاڑی جلوس میں شامل نہ ہو سکے ۔
انہوں نے بتایا کہ عید میلا د النبی ؐکے موقع پر تمام سرکاری دفاتر پر چراغا ں بھی کیا جا ئے گا جبکہ شہر میں فلیکسز اور سٹیمرز بھی لگائے جا ئیں گے ۔اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے جماعت اہلسنت و الجماعت کے ضلعی صدر حاجی احسان الحق فریدی نے ضلعی انتظا میہ کے بھر پورتعاون کو سراہا اور عوام میں انتظامات کے حوالے سے غلط فہمیاں پیدا کر نیوالے عناصر کی شدید مذمت کی ۔انہوں نے بتایا کہ مرکزی جلوس صبح8بجے جامعہ فریدیہ سے نکلے گا اور مز دور پلی ‘دیپالپور بازار سے ہوتا ہوا ٹی ایم اے آفس پر دوپہر ایک بجے اختتام پذیر ہو جا ئے گا ۔ڈی او سی احمد خاور شہزاد نے اجلاس کو مزید بتایا کہ ڈی سی او آصف اقبال چوہدری نے امن وامان برقرار رکھنے کیلئے 24اور25دسمبر کو 2 دنوں کے لیے دفعہ 144نا فذ کر دی ہے جسکے تحت ہو ائی فائر نگ کر نے ‘لا ؤ ڈ سپیکر کے استعمال‘فرقہ وارانہ تقریر کر نے اور اشتعال پھیلا نے والے میٹریل کی تقسیم پر مکمل پا بندی ہو گی ۔ میلاد جلوسوں کے منتظمین نے ضلعی انتظا میہ کی طرف سے کئے جا نے والے انتظا مات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور یقین دلا یا کہ جلوسوں کے شرکا ء حکومت کی طرف سے لگائی جا نے والی پا بندیوں پر مکمل عملدرآمد کریں گے ۔ڈی او سی احمد خاور شہزاد نے بتایا کہ ضلعی انتظا میہ نے جلوسوں کی ما نیٹرنگ کیلئے مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کر دیا ہے جس کافون نمبر040-9200067ہے جہاں کسی بھی شکا یت کی فوری اطلاع دی جا سکے ۔ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پولیس چوکی ہڑپہ اسٹیشن کا تھانیدار 15ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
13سالہ بچی سے گھر میں گھس کر جبراً زیادتی ۔ مقدمہ درج۔ ایک گرفتار
نئی نویلی دولہن سمیت نوسر بازاوور سیز پاکستانی سادہ لوح محنت کش سے 6لاکھ 80ہزار نقدی، زیورات لے اڑے
عوام کو سستی روٹی کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے،کمشنر شعیب اقبال
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
ساہیوال، تین منشیات کے سمگلروں کو 43سال قید ،12لاکھ روپے جرمانہ کی سزائیں
ساہیوال، پولیس غلہ منڈی کا کا نسٹیبل شہریوں کو تنگ کرکے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار
ساہیوال، زمیندار کی ماں سے کار سوار نو سرباز 2لاکھ30ہزارروپے نقدی اور زیورات لے اڑے
ساہیوال، ڈاکو کمپنی ملازم، کلرک ودیگر سے نقدی ،موٹر سائیکل،موبائل لوٹ کر فرار
شہریوں سے رشوت طلب کرنے پرتھانہ غلہ منڈی،چوکی بائی پاس پر تعینات وائرلیس آپریٹر کے خلاف مقدمہ درج، ملزم ..
ہڑپہ میوزیم میں ورلڈ ہیریٹیج ڈے کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا
ضلع ساہیوال کی انتظامیہ اور ارکان اسمبلی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے متحرک
ساہیوال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے