ساہیوال‘ پولیس کی فرض شناسی ‘دوران ڈکیتی پہنچنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ ‘اے ایس آئی زخمی ‘ ڈاکو فرار

اتوار 20 دسمبر 2015 17:56

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 دسمبر۔2015ء) دوران ڈکیتی پولیس کے بروقت پہنچنے پر نامعلوم ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے اے ایس آئی کو زخمی کردیا‘ ڈاکوفائرنگ کرتے ہو ئے فرارہونے میں کامیاب۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عارفوالہ روڈ پر الحسیب ٹاؤن میں رہائشی محمد افضل کے گھر گزشتہ رات نامعلوم 3/4ڈاکو گھس آئے ‘ملزمان نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر نقدی اور موبائل فون لوٹ لئے اسی دوران گشت کرنے والی پولیس پارٹی کو اطلاع مل گئی اور پولیس مکان کے باہر پہنچی تو ڈاکوؤں کو پتہ چل گیا جس پر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائر کھول دیا جس کے نتیجہ میں اے ایس آئی اکرم زخمی ہوگیا جسے زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاہے جہاں پر اس کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔

پولیس نامعلوم ڈاکوؤں کی تلاش کے لئے سرگرم ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں