ساہیوال، شادی کی تقریب پر ڈاکوؤں کادھاوا،بیس لاکھ کے زیورات سوا تین لاکھ کی نقدی اور چھ مو بائل لوٹ کر فرار

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کا اے ایس آئی شدید زخمی

اتوار 20 دسمبر 2015 16:24

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 دسمبر۔2015ء) ساہیوال عارف والہ روڈ پر حبیب ٹاؤن میں شادی کی تقریب میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار ڈاکوؤں نے سوا تین لاکھ کی نقدی بیس لاکھ رو پے کے زیورات چھ مو بائل لوٹ لے ۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس غلہ منڈی کا اے ایس آئی محمد اکرم گو لی لگنے سے شدید زخمی ۔زخمی اے ایس آئی محمد اکرم کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد افضل مغل کی بیٹی کی شادی کی آج صبح چار بجے ڈاکوؤں کا گروہ آتشی اسلحہ سے مسلح یر غما ل بنا لیا عورتوں سے زیورات 32تو لے مالیت بیس لاکھ رپے اور پارچات کی ایک بوری بھر لی جب فرار ہو رہے تھے تو پولیس کا اے ایس آئی محمد اکرم شور پر آگیا اور فائرنگ شروع کر دی ۔ڈاکوؤں نے بھی فائرنگ کر دی اور ایک گھنٹہ کے مقابلے کے بعد چار ڈاکو پارچات کی بوی پھینک گئے اور ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر محمد اکرم اے ایس آئی تھانہ غلہ منڈی شدید زخمی ہو گیا ۔پولیس غلہ منڈی نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ڈاکوؤں کا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں