آئین و قانون کی بالادستی اور نیشنل ایکشن پلان پرموثر عمل در آمد کیا جائے،متحدہ محاذ ساہیوال

ہفتہ 19 دسمبر 2015 20:33

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء)متحدہ محاذ ساہیوال کا اجلاس زیر صدارت ضلعی سیکرٹری جنرل رانا زاہد فاروق منعقد ہوا جس میں پیپلزپارٹی کے قائدین ذکی چوہدری ‘ علی نواز بھٹی ‘ عامرچوہان ایڈووکیٹ‘تحریک انصاف کے شکیل خان نیازی ‘ رانا آفتاب احمدخان ‘جماعت اسلامی کے چوہدری اکرام الحق ایڈووکیٹ ‘ رانا زاہد فاروق ‘اے ڈی چوہدری ‘طیب بلوچ ‘ ڈاکٹر زاہد محمود ‘جمعیت علماء اسلام (ف) کے قاری محمد طاہر رشیدی‘عبدالرزاق مجاہد ‘ پاکستان سنی تحریک کے محمداعجاز قادری ‘جمعیت علماء پاکستان کے مفتی امام بخش ندیم ‘ رانا عبدالجبار ایڈووکیٹ کے علاوہ اشفاق جاوید اور امجد شاہین نے شرکت کی ۔

اجلاس میں باہمی مشاورت سے شکیل خان نیازی ‘علی نواز بھٹی ‘طیب بلوچ ‘ اورقاری طاہر رشیدی پر مشتمل رابطہ کمیٹی و ڈرافٹ کمیٹی تشکیل دی گئی جو تحفظ ساہیوال فورم ‘مینارٹی ونگ ‘مسلم لیگ ق ‘عوامی تحریک اور اسلامی تحریک (فقہ جعفریہ )سے رابطہ کرے گی جبکہ ڈرافٹ کمیٹی باہمی مشاورت سے نکات کا تعین کریگی جس پر متحدہ محاذ ساہیوال میں شامل جماعتوں کا اتفاق ہو سکے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں قراردادپیش کی گئی جس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ آئین و قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے تاکہ سانحہ 16دسمبر اور سقوط ڈھاکہ 1971جیسے حالات دوبارہ رونما نہ ہو سکیں ۔ اجلاس میں دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کو مزید موثر بنانے پر زور دیا گیا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں