ساہیوال،قتل کے 2مجرموں کو پھانسی، وہاڑی میں عمل درآمد روک دیا گیا

ہفتہ 19 دسمبر 2015 11:25

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 دسمبر۔2015ء ) ساہیوال میں قتل کے 2مجرموں کو پھانسی دیدی گئی جبکہ وہاڑی میں راضی نامہ کے بعد مجرم کی پھانسی روک دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل جیل ساہیوال میں قید 2مجرموں کو صبح سویرے پھانسی دی گئی۔

(جاری ہے)

مجرم ظہور احمدنے2002ء میں پرانی دشمنی پر محمد امین کو قتل کیا تھا۔ دوسرے مجرم مخدوم نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرعرفان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔اْدھر وہاڑی کی ڈسٹرکٹ جیل میں قتل کے مجرم کی پھانسی راضی نامہ کے بعد روک دی گئی۔ مجرم صفدر 1996ء میں معمولی تنازعے پر محمد اعجاز کو قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں