ساہیوال،19دسمبر کو سزائے موت کے دو قیدیوں کو پھانسی دی جائے گی

جمعہ 18 دسمبر 2015 19:15

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 دسمبر۔2015ء) سینٹرل جیل ساہیوال میں 19دسمبر کو صبح ساڑھے چھ بجے سزائے موت کے دو قیدیوں ظہور احمد اور مخدوم گجر کو پھانسی دی جائے گی ظہور احمد نے تین جو لائی 2002کو محمد نگر عارفو الہ میں لڑ کی کے تنا زعہ پر محمد امین کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج عارف والہ نے 24جنوری 2004کو ظہور احمد کو موت کی سزا کا حکم سنایا تھا اس سزا کے خلاف ہائیکورٹ نے 10جولائی 2009کو اپیل مسترد کر دی اور سپریم کورٹ نے 17جون 2010کو مجرم کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی اور صدر پاکستان نے یکم دسمبر 2015کو مجرم کی رحم کی اپیل مسترد کر دی مخدوم گجر نے 31اکتوبر 2003کو ڈکیتی کی واردات کے دوران میاں چنوں میں محمد عرفان کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد 14جون 2005کو ایڈیشنل سیشن جج میاں چنوں نے ملزم کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا جس کے بعد 23اپریل 20کو ہائیکورٹ نے اور 26اکتوبر 2010کو سپریم کورٹ نے مجرم کی سزاکے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں اور یکم دسمبر 2015کو صدر پاکستان نے رحم کی اپیل مسترد کر دی تھی جس کے بعد ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج پاکپتن اور ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج خانیوال نے مجرموں کو تختہ دار پر لٹکانے کے لئے 19دسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے جس پر عملدرآمد کر تے ہوئے کل انہیں تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں