ساہیوال، باراتیوں کی کار مو ٹر سائیکل سوار کو روند کر در خت سے جا ٹکرائی،ایک جاں بحق ،تین زخمی ،حالت نازک

بدھ 16 دسمبر 2015 20:01

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) ساہیوال نور شاہ روڈ پر چک 50/G.Dکے قریب تیز رفتار کار مو ٹر سائیکل سوار وک روند کر در خت سے جا ٹکرائی جسکے نتیجہ میں مو ٹر سائیکل سوار مو قع پر جاں بحق تین باراتی شدید زخمی زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے جہاں تینوں کی حالت نازک ہے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق محمد خالد اگووانہ اپنی مو ٹر سائیکل پر یوسف والہ روڈ کی طرف مڑ رہا تھا کہ ساہیوال نور شاہ جانے والی باراتیوں کی کار نے ٹکر ماری اور کار خالد کو روند تی ہوئی در خت سے جا ٹکرائی کار کی تیز رفتاری کی وجہ سے تینوں باراتی امتیاز،عاصم اور قیصر کے سر بری طرح کچلے گئے تینوں کو شدید زخمی حالت میں نیورو سر جری وارڈ میں دا خل کرا دیا گیا ہے پولیس نور شاہ نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں