ساہیوال، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹر پر قاتلانہ حملہ ،خاوند کی ٹو کے کے وار کر کے ہلاک کر نے کی کو شش ،حالت نازک ،ہسپتال دا خل

بدھ 16 دسمبر 2015 20:01

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 دسمبر۔2015ء) ساہیوال میں نجی ٹی وی چینل لاہور کی رپورٹر ثمینہ خان کے سر میں ٹوکے مار کر اس کے خاوند کنور نے شدید زخمی کر دیا جسے تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں دا خل کرا دیا گیا تفصیلات کے مطابق ثمینہ خاں ایک نجی ٹی وی چینل میں لاہور رپورٹنگ کر رہی تھیں کہ اس کا اس کے خاوند کنور سے جھگڑا ہو گیا جس پر عر صہ ایک ماہ قبل ناراض ہو کر مسلم ٹاؤن کالونی ساہیوال میں اپنی والدہ کے پاس آگئیں کنور نے موبائل فون پر ثمینہ کو منانے کی کوشش کی لیکن ثمینہ نے اپنے خاوند کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا جس پر آج صبح 4بجے ثمینہ اپنی والدہ کے ہمراہ دیگر اہل خانہ کے ساتھ گھر میں سوئی ہو ئی تھی کہ ملزم کنور نے سیڑھی لگا کر دیوار پھلانگ لی اور پھر ٹو کے کے وار کر کے ثمینہ خاں کو وہیں چھوڑ کر بھاگ گیا ۔

(جاری ہے)

ثمینہ کے واویلا پر اس کی والدہ اور پڑوسی ئٹھ کھڑے ہوئے اور ملزم کا تعاقب کیا تو ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔پولیس غلہ منڈی نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے اور ثمینہ کی حالت نازک ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں