زندہ قومیں کبھی بھی اپنے محسنوں کو نہیں بھولتیں، سانحہ پشاور کبھی نہ بھو لنے والا واقعہ ہے،قائم مقام کمشنرساہیوال

پیر 14 دسمبر 2015 22:21

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 دسمبر۔2015ء)قائم مقام کمشنر اور ڈی سی او ساہیوال آصف اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ جو قومیں اپنے شہدا ء کو بھو ل جا تیں ہیں تاریخ انہیں صفحہ ہستی سے مٹا ڈالتی ہے ۔ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے شہداء کی قربا نیوں کو یاد رکھیں اور اپنے وطن کی حفاظت اور اسے مزید مضبو ط بنانے میں اپنا انفرادی کر دار ادا کریں ۔

یہ بات قائم مقام کمشنر اور ڈی سی او ساہیوال آصف اقبال چوہدری نے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام شہداء پشاور کی یاد میں ساہیوال آرٹس کو نسل میں ہو نے والے ملی نغموں اور پینٹنگز کی نما ئش کے شرکا ء سے خطاب کر تے ہو ئے کہی ۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر امتیاز نذیر‘ چیئر مین پی ایچ اے پیر حاجی احسان الحق ادریس ‘ریذیڈ نٹ ڈائر یکٹر ساہیوال آرٹس کو نسل عتیق احمد‘اسسٹنٹ ڈائر یکٹر ساہیوال آرٹس کو نسل سید ریاض احمد ہمدانی ‘اے سی جنرل اشفاق الرحمن خان اورڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز قاضی عبد النا صر بھی مو جو د تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کبھی نہ بھو لنے والا واقعہ ہے اور ان معصوم شہداء کی یاد تاقیامت ہر پاکستانی کے دل میں رہے گی ۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان قر با نیوں کی بدولت ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم جدوجہد جاری رکھے گی اور ملک میں دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جا ئے گا ۔تقریب میں مقامی سکولوں اور کا لجز کے طلبہ و طالبات نے خو بصور ت ملی نغمے اور خا کے پیش کیے جس میں شہداء کی قربا نیوں کو اجاگر کیا گیا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں