ساہیوال،ٹریفک حادثات میں ضعیف شخص اور ٹیکسی ڈرائیور جاں بحق ، 16افراد شدید زخمی

پیر 14 دسمبر 2015 20:00

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 دسمبر۔2015ء) ضلع ساہیوال میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران دو افرا جاں بحق اور 16شدید زخمی ہو گئے جن میں 4کی حالت نازک ہے ۔پہلا حادثہ ساہیوال پاکپتن روڈ پر پل جہان خاں کے قریب سکھ بیاس پر ہوا یہاں ایک تیز رفتار کار نمبر 3190/PKایک بائیسکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ٹیکسی ڈرائیور محمد اقبال جاں بحق اور 4افراد شمشاد،اﷲ بخش،امداد بخش اور حسین بخش شدید زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ ساہیوال فیصل آباد روڈ پر پل راوی قطب شہانہ کے قریب ہوا یہاں دو مو ٹر سائیکل آپس میں ٹکرا نے کے نتیجہ میں ایک بوڑھا رحمت الہیٰ جاں بحق اور تین افراد فرزند،رمضان اور عنایت بی بی شدید زخمی ہو گئے۔تیسراحادثہ ساہیوال عارف والہ روڈ پر شریں والا موڑ کے قریب ہوا یہاں ایک راہگیر کو بچاتے ہوئے مسافر ویگن الٹ جانے کے نتیجہ میں 9مسافر شدید زخمی ہو گئے جن میں شمشاد بی بی ،احمد سرور،فیض احمد،رانی،عبد العزیز،عمر ،گلاب بی بی اور فر حان شدید زخمی ہو گئے ۔تمام زخمیوں کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کورٹر ساہیوال دا خل کرا دیا گیا ہے جہاں چار زخمیوں کی حالت نازک ہے۔پولیس ڈیرہ رحیم نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں