ساہیوال ،بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے کی تکمیل و ضلعی چیئر مین کے انتخاب کے سلسلہ میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر

ہفتہ 12 دسمبر 2015 20:19

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 دسمبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے کی تکمیل و ضلعی چیئر مین کے انتخاب کے سلسلہ میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

(جاری ہے)

گزشٹہ روز چیئرمین یونین کونسل میاں نعیم سرور رامے کی رہائش گاہ فرید ٹاؤن میں نو منتخب آزاد چیئر مینوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں انوار الحق رامے ایڈووکیٹ اور سابق صوبائی وزیر بلدیات ملک اقبال لنگڑیال نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں مذکورہ شخصیات نے بلدیاتی اداروں کی اہمیت وکردار پر تفصیل پر روشنی ڈالی اور نو منتخب چیئر مینوں کو اپنی حمایت کا بھرپور یقین دلایا اور آزاد چیئر مینوں کے گروپ کو فعال و مثبت تعمیری کردار اداکرنے کے لئے اپنی معاونت و رہنمائی کا اعلان کیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ کونسل کے نو منتخب چیئر مینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں