تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ،کمشنر ساہیوال

ہفتہ 12 دسمبر 2015 20:19

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 دسمبر۔2015ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن عظمت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور ڈویژن بھر کے بڑے سکولوں اور کا لجوں میں واک تھر و گیٹس کی فراہمی کو بھی یقینی بنا یا جا رہا ہے ۔16دسمبر کو سانحہ پشاور کی پہلی بر سی کے موقع پر ڈویژن بھر میں ہو نے والی دعائیہ تقریبات کو بھی فول پروف سیکیورٹی دی جا ئے گی ۔

۔وہ اپنے دفتر میں ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں ساہیوال ڈویژن کے تمام تعلیمی اداروں میں کئے گئے سکیورٹی انتظامات کا جا ئزہ لیا گیا ۔اجلاس میں تینوں اضلاع کے ڈی سی اوز متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی ۔انہوں نے کا لجز میں کئے گئے حفاظتی اقدامات پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کیا اور ڈائر یکٹر کا لجز کو اپنی انتظامی کا رکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام اے کیٹگری کے کا لجز میں واک تھر و گیٹس کو بھی یقینی بنا یا جائے اور حکومت کی ہدایت پر من وعن عمل کیا جا ئے ۔انہوں نے مو ک ایکسرسائز کر نے اور طلباء وطالبات اور اساتذہ کو بھی سیکیورٹی سے متعلق بریف کر نے کی ہدایت کی ۔اجلاس میں ساہیوال ڈویژن میں جاری کسان پیکج کے تحت زمینداروں کو امدادی رقوم کے چیکس کی تقسیم کا بھی تفصیلی جا ئزہ لیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر ریو نیو مہر فلک شیر نے بتایا کہ مکمل سکر وٹنی کے بعد ڈویژن میں 58554 کسانوں کو امداد کا اہل قرار دیا گیا تھا جن میں سے49910کے چیک وصول ہو چکے ہیں تمام تحصیلوں میں قائم مر اکز پر ابتک 43968 کسانوں کو امدادی چیک تقسیم بھی کر دئیے گئے ہیں ۔

کمشنر نے ریو نیو سٹاف کی کا رکردگی کو سراہا اور کسانوں کو ان مر اکز پر تمام سہو لیات مہیا کر نیکی ہدایت کی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں