صوبائی وزیر زکوٰۃ ندیم کامران کے سسر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

ہفتہ 12 دسمبر 2015 20:16

ساہیوال/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 دسمبر۔2015ء)صوبائی وزیر زکوٰۃ وعشر ملک ندیم کامران کے سسر اور ملک قاسم ندیم کے نانا معروف تاجر کتب ملک سراج دین گزشتہ روز طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

مرحوم کو مسلم ٹاؤن لاہور میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیاگیا۔ نماز جنازہ میں مذکورہ وزیر کے رشتہ داروں‘ عزیز و اقارب ‘مسلم لیگی کارکنوں‘نو منتخب چیئر مینوں ؍وائس چیئر مینوں اور کونسلرز کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں