ساہیوال،پولیس نے دہشتگری کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان کا تین روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا

جمعہ 11 دسمبر 2015 19:07

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔11 دسمبر۔2015ء) پولیس نے دہشتگری کے مقدمہ میں گرفتار ملزمان کا تین روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام تحفظ ساہیوال فورم کے قائدین شیخ اعجاز رضا اور ملک سجاد وغیرہ کی قیادت میں ہارے ہو ئے 16چیئرمین؍وائس چیئر مینوں کی طرف سے گرفتاری دینے کے بعد تھانہ سٹی کے باہر سینکڑوں افراد جمع ہو گئے تھے پولیس نے جب شہریوں کو وہاں سے جانے کیلئے کہا تو اس دوران دھکم پیل ہو ئی جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس پر شہریوں نے مزاحمت کی جس کے نتیجہ میں مبینہ ایک کانسٹیبل عمران زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ سٹی نے پتھراؤکرنے ‘کانسٹیبل کو زخمی کرنے اور کار سرکار میں مزاحمت اور خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں 10نامزد ملزمان چوہدری ذیشان عرف شانی‘ ملک عامر ‘جاوید عرف جیدا‘ فرحان بٹ‘ بلال بٹ‘ علی ‘بلال ‘ شہریار عرف جانی‘ آصف اور مرزا مسعود عرف مودی سمیت 49افرادکے خلاف دہشتگردی ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو گرفتارکرلیا تھا جن کا پولیس نے دہشتگری ملتان کی عدالت سے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں