ساہیوال،تحفظ کے گرفتار16قائدین ضمانت پر جیل سے رہا

جمعہ 11 دسمبر 2015 19:07

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔11 دسمبر۔2015ء) تحفظ ساہیوال کے گرفتار16قائدین کو ضمانت پر جیل سے رہا کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق 2روز قبل گرفتار تحفظ ساہیوال کے 16قائدین شیخ اعجازاحمد رضا ‘ملک سجا داحمد ایڈووکیٹ‘ ارشد خان بھٹہ‘ میاں اظہر اقبال‘ رانا عامر‘ اے ڈی چوہدری‘ ندیم چاچو‘ چوہدری مبشر حسن ‘چوہدری فاروق احمد فاروقی‘ سجاد مٹھو‘ میاں بلال اوڈھ‘ ہارون مغل‘ فرقان تارڑ‘ اکرم گڈو شاہ ‘نوریزا لحق اور سرمد شفقت کو علاقہ مجسٹریٹ عظیم ناصر نے گزشتہ روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا ۔

(جاری ہے)

مذکورہ جج نے مذکورہ قائدین کی ضمانت لیکر انہیں جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا رہائی کے موقع پر ہزا روں کی تعداد میں شہری تحفظ ساہیوال کے قائدین کے استقبال کے لئے جیل کے باہر جمع ہو گئے جنہوں نے ان کا بھر پور استقبال کیا ان پر پھول نچھاور کر تے ہو ئے ان کے گلوں میں پھولوں کے ہار ڈالے گئے شہریوں نے وہاں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈ الے اور ایک ریلی کی صورت میں جیل سے قائدین کو اپنے ساتھ لے کر گئے اس موقع پر شہریوں نے صو بائی وزیر ملک ندیم کامران کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں