ساہیوال،لڈن کے کار سوار بیو پاری سے ناکہ لگا کر ڈ اکو ؤں نے 3لاکھ 6ہزار کی نقدی لوٹ لی

جمعہ 11 دسمبر 2015 19:06

ساہیوال (ین این آئی) گزشتہ شب لاہور سے لڈن جاتے ہو ئے چیچہ وطنی روڈ پر چک 11/22ایل کے قریب چار ڈا کو ؤں نے ناکہ لگا کر بیو پاری کار سوار خالد محمود کو روک کر 3لاکھ 6ہزار رو پے کی نقدی لوٹ لی اورفائرنگ کر تے ہو ئے فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق لڈن کا بیو پاری خالد محمود اپنی کار نمبر 3763ْایل ای ای میں لا ہور سے واپس اپنے شہر لڈن جا رہا تھا کہ ڈا کوؤں نے روڈ بلاک کر کے ناکہ لگا یا ہوا تھا اور ڈا کو ؤں نے روک کر اسلحہ کے زور پر روک کر نقدی اور لا ہور سے خرید کی ہو ئی چادریں وغیرہ اور گھریلو سامان چھین لیا اور فرار ہو گئے پولیس غازی آباد نے مقدمہ 392اور 397ت پ درج کر لیا ہے ابھی تک کو ئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں