نور شاہ اور ڈیرہ رحیم میں ڈاکوؤں نے دو گھروں سے 11لاکھ 54ہزار رو پے کے زیورات اور نقدی لوٹ لی

جمعرات 10 دسمبر 2015 19:16

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) یہاں نواح میں ڈاکہ کی دو وارداتوں میں ڈاکوؤں نے 11لاکھ 54ہزار رو پے کے زیورات اور نقدی دو گھروں میں دا خل ہو کر اہل خانہ کو یر غمال بنا کر لوٹ لی اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے پہلی واردات چک 68/4.Rمیں ہوئی یہاں محمد رضوان کے گھر اسلحہ سے مسلح سات ڈاکوؤں نے دا خل ہو کر اہل خانہ کو یر غمال بنا کر کمروں میں بند کر دیا اور گھر کی چابیاں لے کر 80ہزار روپے کی نقدی اور چار لاکھ رو پے کے زیورات اور موبائل وغیرہ چھین کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

دوسری واردات چک 138/9.L میں ہوئی یہاں ایک زمیندار محمد رفیق کے گھر آتشی اسلحہ سے مسلح 6ڈاکوؤں نے دا خل ہو کر نقدی اور زیورات مالیت چھ لاکھ چو ہتر ہزار رو پے چھین کر لے گئے اور جاتے ہوئے اہل خانہ کو کمروں میں بند کر گئے پولیس نور شاہ اور پولیس ڈیرہ رحیم نے دو الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تا ہم ابھی تک ملزموں کا کو ئی سراغ نہیں چل سکا۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں