تھانے پر حملے ، ہنگامہ آرائی ، تحریک انصاف ،تحفظ ساہیوال فورم کے 49کارکنوں و عہدیداروں کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج

تحریک انصاف کے 2کارکن گرفتار ،دیگر کی گرفتاریوں کے لئے چھا پے

جمعرات 10 دسمبر 2015 19:16

تھانے پر حملے ، ہنگامہ آرائی ، تحریک انصاف ،تحفظ ساہیوال فورم کے 49کارکنوں و عہدیداروں کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 دسمبر۔2015ء) پو لیس تھانہ سٹی نے تحریک انصاف اور تحفظ ساہیوال فورم کے 49کارکنوں اور عہدیداروں کے خلاف دہشت گر دی ایکٹ ،ہنگامہ آرائی اور تھانہ کی عمارت پر پتھراؤ کے الزامات میں مقدمہ درج کر کے تحریک اں صاف کے دو کارکنوں زیشان کا شی اور ملک محمد عامر کو گرفتار کر لیا ایف آئی آر میں ذیشان کا شی ،ملک محمد عامر ،جا وید،فر حان بٹ ،بلال ،علی بٹ ،شہر یار ،مر زا مسعود اور آصف کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ 40نا معلوم افراد بھی شامل ہیں ایف آئی آر میں ایس ایچ او سٹی نے الزام لگایا کہ جب تحفظ ساہیوال فورم کے 16راہنماؤں نے پولیس تھانہ سٹی کو گرفتاری دی تو پولیس ان 16راہنماؤں کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی لے کر آئی تو 9دسمبر کی رات پو نے سات بجے تو ہجوم نے مشتعل ہو کر تھانہ کی عمارت پر پتھراؤ کیا ۔

(جاری ہے)

پتھراؤ سے پولیس کانسٹیبل زخمی ہوا اور کار سر کار میں مدا خل کی گئی ۔حالانہ گرفتار ہو نے والے تحفظ ساہیوال فورم اور تحریک انصاف کے ناکام امیدواروں سمیت 115افراد کے خلاف 6دسمبر کو خلاف قانون ریلیاں نکالنے ،امن عامہ کا مسئلہ پیدا کر نے ،مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے اور صو بائی وزیر پر کر پشن کے الزامات عائد کر کے احتجاج کیا تھا جس پر 16راہنماؤں نے گرفتاریاں دی تھیں پولیس نے 49افراد کے خلاف دہشت گر دی ایکٹ 341,186,148اور 144ت پ درج کر لیا ہے مزید گرفتاریوں کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں