ساہیوال،ٹرین میں دوفریقین کے درمیان جھگڑا، دو عورتوں سمیت 4افراد زخمی

بدھ 9 دسمبر 2015 23:07

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 دسمبر۔2015ء) ٹرین میں دوفریقین کے جھگڑے کے نتیجہ میں دو عورتوں سمیت 4افراد زخمی ‘ایک فریق نے اپنے حامی بلاکر زنجیر کھینچ کر ٹرین رکوالی ‘ پلیٹ فارم میدان جنگ بن گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی تیز گام میں اوکاڑہ سے دو خاندان ٹرین میں سوار ہوئے اور ٹرین میں راستہ نہ ملنے پر دونوں خاندان آپس میں جھگڑ پڑے جس کے نتیجہ میں دونوں فریقین کی دو خواتین سمیت 4افراد زخمی ہو ئے ۔

جب ٹرین ساہیوال کے قریب پہنچی تو نومی وغیرہ نے فون کرکے ڈسپنسری روڈ سے اپنے رشتہ داروں کو بلالیا اور زنجیر کھینچ کر ٹرین رکوالی ۔ملزمان دوسرے فریق کو تلاش کرنے لگے اسی دوران ریلوے پولیس ایک فریق کو گرفتارکرکے لے جارہی تھی کہ ملزمان نے پولیس حراست میں مارکٹائی شروع کردی اورپلیٹ فارم میدان جنگ بن گیا ۔بعدازاں تھانہ ریلوے پولیس میں دونوں فریقین نے صلح کرلی اورانہیں چھوڑ دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں