بچوں کور زق حلال کمانے اور عملی زندگی میں نا جا ئز کاموں سے بچنے کا درس دیا جائے،کمشنر ساہیوال

بدھ 9 دسمبر 2015 23:07

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 دسمبر۔2015ء)کمشنر ساہیوال ڈویژن عظمت محمود نے اساتذہ اور والدین پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کور زق حلال کمانے اور عملی زندگی میں نا جا ئز ذرائع سے بچنے کا درس دیں تاکہ معاشرے سے رشوت اور بدعنوانی کے ناسور کا خاتمہ ہو سکے ۔سرکاری محکموں میں رشوت کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ اختیار کے مطابق ملازمین کو سہولیات بھی دی جا ئیں تاکہ وہ رشوت ستانی پر مائل نہ ہوں ۔

انہوں نے یہ بات ضلع کو نسل ہال میں انٹرنیشنل اینٹی کر پشن ڈے کی مناسبت سے ایک سمینار سے خطاب کر تے ہو ئے کیا جس میں آرپی او محمدفیصل رانا،کمشنر انکم ٹیکس فاروق احمد خان ، ریجنل ڈائر یکٹر اینٹی کر پشن ساہیوال شوکت علی مرزا ،ڈی سی او ساہیوال آصف اقبال چوہدری ،چیئر مین ساہیوال بورڈ ڈاکٹر انو اراحمد ،کنٹرولر امتحانات طاہر حسین جعفری اور ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز قاضی عبدالناصر کے علاوہ سول سوسائٹی کے اراکین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بچوں میں رزق حلال کی اہمیت اجاگر کر نے کے لیے سکولوں اور کا لجز میں سمینار کر ائے جا ئیں تاکہ ان کی کردار سازی ایسی ہو کہ وہ عملی زندگی میں بد عنوانی سے بچ سکیں ۔انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ سٹو ڈنٹس کی اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں تاکہ انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکے ۔سمینار سے خطاب کر تے ہو ئے آرپی او محمد فیصل رانا نے کہا کہ کر پشن کی ابتداء گھر سے ہو تی ہے اور اگر والدین اپنے بچوں کی ضروریات پوری کر نے کے لیے نا جا ئز ذرائع استعمال کریں گے تو بچوں پر بھی برا اثر پڑے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ما ئیں اپنے بچوں کو رزق حلال کا درس دیں اور دیانت دار لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ انہیں رول ماڈل کے طور پر پیش کیا جا سکے ۔کمشنر انکم ٹیکس فاروق احمد خان نے کہا کہ ہم اپنی ضرورتیں کم کر کے رشوت لینے اور نا جائز ذرائع سے دولت کما نے سے بچ سکتے ہیں ۔حد سے بڑی ہو ئی حرص بھی معاشرے میں رشوت کے کینسر کی بڑی وجہ ہے ۔سمینار سے خطاب کر تے ہوئے ریجنل ڈائر یکٹر اینٹی کر پشن شوکت علی مرزا نے بتایا کہ ساہیوال ریجن سے کرپٹ سرکاری ملازمین سے ایک سال کے دوران ایک کروڑ 57لا کھ روپے کی ریکوری واپس سرکاری خزانے میں جمع کر وائی گئی ہے اور محکمہ رشوت سے متعلقہ تمام انکو ائر یاں مکمل میرٹ پر کر رہا ہے ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں