قبائلی علاقہ سے ساہیوال اسلحہ اسمگل کر نے والا تا جر گرفتار

ہفتہ 5 دسمبر 2015 21:01

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 دسمبر۔2015ء) پولیس یو سف والہ نے جی ٹی روڈ پر پولیس اسٹیشن کی بلڈنگ کے بالمقابل ایک کار میں پشاور سے ساہیوال اسلحہ اسمگل کر نے کی کوشش ناکام بنا دی اور اسلحہ کی بھاری کھیپ بر آمد کر لی اور اسلحہ کے تاجر بہادر خاں کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے دس پمپ ایکشن بندوقیں ،دس پستول 30بور اور دس ہزار سے زائد گو لیاں بر آمد کر لیں ملزن بہادر خاں قبائلی علاقہ سے اسلحہ کی بھاری کھیپ لے کر کار میں ساہیوال آرہا تھا کہ پولیس نے ناکے پر روک لیا دوران چیکنگ کار سے اسلحہ کی کھیپ بر آمد ہو گئی پویس یوسف والہ نے مقدمہ 132.Cت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم بہادر خاں کا چار یوم کا جسمانی ریمانڈ لے لیا ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں