ساہیوال، نامعلوم ملزمان اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 5لاکھ 65ہزار روپے نقدی وطلائی زیورات لوٹ کر فرار ‘مقدمہ درج

ہفتہ 5 دسمبر 2015 19:54

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) ساہیوال میں ڈکیتی کی واردات ‘نامعلوم ملزمان اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 5لاکھ 65ہزار روپے نقدی وطلائی زیورات لوٹ کر فرار ‘مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی واردات سکیم نمبر 3میں ہوئی یہاں 4نامعلوم ملزمان دن کے ایک بجے رانا یاسر عمر کے گھرمیں گھس آئے اور اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بناکر کمرہ میں بند کردیا اور گھر سے نقدی وطلائی زیورات مالیتی 5لاکھ 65ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔چوری کی واردات 94/5-Lمیں ہوئی یہاں اقبال مسیح وغیرہ 4ملزمان نے عالم شیر کی جیب سے نقدی 200روپے اور شناختی کارڈ چرالیا ۔پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں