فصلوں کی بھر پور پیداوار حاصل کر نے کے لیے ضروری ہے کہ پو دوں کو تمام ضروری غذائی عناصر پوری طرح میسر ہوں پنجاب کی تمام زمینوں میں نا ئٹر وجن کی شدید کمی واقع ہو چکی ہے،صوبا ئی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جا وید کی پریس کانفرنس

ہفتہ 5 دسمبر 2015 19:54

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 دسمبر۔2015ء) صوبا ئی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جا وید نے کہا ہے کہ فصلوں کی بھر پور پیداوار حاصل کر نے کے لیے ضروری ہے کہ پو دوں کو تمام ضروری غذائی عناصر پوری طرح میسر ہوں پنجاب کی تمام زمینوں میں اس وقت نا ئٹر وجن کی شدید کمی واقع ہو چکی ہے جبکہ 80تا90فی صد زمینیں فصلوں کی فاسفورس کی ضرورت پوری کر نے کے قابل نہیں ہیں اسی طرح پو ٹاشیم کی کمی بھی تیزی سے واقع ہو رہی ہے ۔

وہ ہفتہ کو یہاں کسانوں کی رہنما ئی کے لیے زرعی یو نیورسٹی کی ویب سائٹ کے بارے میں پر یس کا نفرنس سے خطا ب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب میں صرف 50فی صد رقبے پر گند م ،کماد ،کپاس ،چاول اور مکئی کے لیے نا ئٹر وجن اور فاسفورس کا متنا سب استعما ل کیا جا ئے تو 260ارب روپے کی زیادہ آمدن حاصل ہو سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

گندم،کماد ،کپاس ،چاول اور مکئی کی اپنی مر ضی کے مطابق پید اوار حاصل کر نے کے لیے کتنی مقدار میں نا ئٹر وجن اور فاسفورس درکا رہے زرعی یو نیورسٹی فیصل آباد نے ہر ضلع کے لیے علیحدہ علیحدہ ما ڈل تیار کیے ہیں جو کہ انٹر نیٹ پر ویب سائٹ پر مو جود ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کھا دوں کے ان ما ڈلز کو ہر کاشتکار اپنے گھر بیٹھ کر کمپیوٹر یا مو با ئل پر دیکھ سکتا ہے اور فصلوں کی پیدا وار اپنی مر ضی کے مطابق حاصل کر نے کے لیے نا ئٹروجن اور فاسفورس کی مقدار معلوم کر سکتا ہے ۔صوبا ئی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جا ویدنے کہا کہ زرعی یو نیورسٹی فیصل آباد نے محکمہ زراعت توسیع اور تحقیق کے ساتھ مل کر کھا دوں کے ایسے ما ڈلز تیار کیے ہیں جن کی مدد سے پنجاب کے کا شتکار اپنی زمین کی ذرخیزی کے مطابق اپنے گھر میں بیٹھے کمپیوٹر یا مو با ئل فون پر ویب سائٹ کھو ل کر اپنی مر ضی کی پیدا وار حاصل کر نے کے لیے نائٹروجن اور فاسفورس کی درست اور متناسب مقدار جا ن سکتے ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کے رقبے اور ان کے ما لی وسائل کے مطابق فصلوں کی آمدن بڑھا نے کے منصوبے زرعی یو نیورسٹی فیصل آباد کی ویب سائٹ www.kissandost.pk پر مو جود ہیں ۔اس ویب سائٹ پر ایسے منصوبے بھی مو جود ہیں جن پر عمل کر کے کاشتکار 1لا کھ روپے فی ایکٹر تک نفع حاصل کر سکتے ہیں لیکن اگر کوئی کاشتکار زیادہ سرما یہ کاری کر نا چاہے تو ایسے منصوبے بھی مو جود ہیں جن میں نفع 3سے 4لا کھ روپے فی ایکٹر حاصل کر نا ممکن ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں