ساہیوال،ٹریفک حادثات بوڑھا شخص اور ایک عورت جاں بحق

جمعرات 3 دسمبر 2015 19:44

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) ساہیوال کے نواح میں ٹریفک حادثات میں ایک بوڑھا اور ایک عورت جاں بحق جنرل بس سٹینڈ بیرون لاری اڈہ میں ہوا یہاں ایک ٹرک نمبر 2794نے 50سالہ علی اصغر کو کچل دیا جسے بے ہوشی کی حالت میں ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ ساہیوال قطب شہانہ روڈ پر راوی پل کے قریب ہوا جہاں مو ٹر سائیکل نمبر 2931/FDAنے راہگیر عورت شریفاں کو روند ڈالا جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی پولیس غلہ منڈی نے ٹرک ڈرائیور فدا حسین کو گرفتار کر لیا جبکہ موٹر سائیکل سوار ابھی گرفتار نہیں ہو سکا پولیس نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں