ساہیوال ،ٹریفک حادثات ،دیور بھابھی اور کمسن بچہ جاں بحق ،6شدید زخمی

پیر 30 نومبر 2015 18:01

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔30 نومبر۔2015ء) ساہیوال میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران ایک کمسن بچے سمیت 3افراد جاں بحق اور 6شدیدزخمی ہو گئے پہلا حادثہ عارف والہ ساہیوال روڈ پر خواجہ عارف کے قریب ہوا یہاں ایک تیز رفتار کار نمبر 1516/FSالٹ گئی جس کے نتیجہ میں دیور بھابھی خبیب اور خانم جاں بحق ہو گئے جبکہ خانم کا خاوند طارق اور محمد جمیل شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ چک 58/12.Lمیں ہوا یہاں ایک زمیندار تو قیر احمد کے بیٹے پانچ سالہ محمد طحٰہ کو روند ڈالا جس سے بچہ مو قع پر ہی جاں بحق ہو گیا بعد میں پولیس نے ڈرائیور ابرار کو گرفتار کر لیا ۔تیسرا حادثہ جی ٹی روڈ پر ویو ہوٹل کے قریب ہوا یہاں ایک ٹرک الٹ جانے کے سبب کنڈکٹر ڈرائیور اور دو بیو پاری سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے۔پولیس نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں