ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال غلام محمودڈوگر کاتبادلہ الیکشن کمیشن کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،سیاسی جماعتیں

ہفتہ 28 نومبر 2015 19:57

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 نومبر۔2015ء) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال غلام محمودڈوگر کاتبادلہ الیکشن کمیشن کے احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے جس کاالیکشن کمیشن کوفوری نوٹس لیناچاہئے‘ بلدیاتی انتخابات کے دوران کسی محکمہ کے آفیسرز کو نہ توتبدیل اورنہ ہی کسی نئے آفیسر کوتعینات کیاجاسکتاہے لیکن آر پی اوساہیوال کوتبدیل کرکے الیکشن کمیشن کے احکامات کامذاق اڑایاگیاہے جس کاابھی تک الیکشن کمیشن نے نوٹس نہیں لیا۔

(جاری ہے)

مختلف سیاسی ‘سماجی اورعوامی حلقوں نے اپنے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے انتظامی افسران کواپنے احکامات کے ماتحت کررکھا ہے خواہ انکے احکامات قانونی ہوں یاغیرقانونی ۔ اگرحکمران قانون کی خلاف ورزی کریں گے تو پھرعوام بھی قانون کی پاسداری نہیں کریں گے۔ بلدیاتی انتخابات ابھی جاری ہیں اورانتخابات کے دوران کسی کوتبدیل یاتعینات نہیں کیاجاسکتا لیکن حکمران اس کی پرواہ نہیں کررہے اور آرپی او ساہیوال غلام محمودڈوگر کوتبدیل کرکے حکمران خود ہی قانون توڑرہے ہیں اورالیکشن کمیشن کو گھڑے کی مچھلی سمجھ رہے ہیں۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں