صوبائی حکومت غریبوں اور کسانوں کی زندگی بہتر بنانے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھا رہی ہے ، کسی بھی اہلکار کی جانب سے اس سلسلے میں سستی برتنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی محب اﷲ خان کاتقریب سے خطاب
جمعہ 27 نومبر 2015 18:55
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک ،ماہی پروری اور امداد باہمی محب اﷲ خان نے کہا ہے کہ سرکاری ادارے عوام کی سہولت کے لئے قائم کئے گئے ہیں اس لئے افسران و اہلکارلوگوں کے مسائل حل کرنے اورسہولتوں کی فراہمی کے لئے دلجمعی سے کام کریں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت غریبوں اور کسانوں کی زندگی بہتر بنانے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھا رہی ہے اس لئے کسی بھی اہلکار کی جانب سے اس سلسلے میں سستی برتنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز بفلوبریڈینگ اینڈ ڈیری فارم ڈیرہ اسماعیل خان کے دورے کے موقع پر بھینسوں کی افزائش کے نئے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی اور ڈیڈیک کمیٹی ڈی آئی خان کے چیئر مین سمیع اﷲ علی زئی، ایڈیشنل سیکرٹری زراعت و لائیوسٹاک شوکت علی یوسفزئی ،ڈی جی لائیو سٹاک تگوسیع ڈاکٹر شیر محمد ڈی جی لائیو سٹاک ریسرچ احمد نوید اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجوتھے۔
معاون خصوصی نے ڈیری فارم میں بھینسوں کی افزائش نسل کے منصوبے سے متعلق تفصیلی آگہی حاصل کی اور سٹیشن کی مختلف سیکشنوں کا دورہ بھی کیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈی آئی خان میں دوسرے اضلاع کی نسبت زراعت سمیت دودھ ا رو گوشت کی پیداوار کو فروغ دینے کے کافی مواقع موجود ہیں اور بھیڑ بکریوں کی افزائش کے لئے ماحول بھی کافی ساز گار ہے جن کی ترقی کے زریعے صوبے کی معیشت کو استحکام دینے کے ساتھ بیروزگاری میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لائیوسٹاک کا شعبہ ترقی کی جانب گامز ن ہو چکا ہے اور رواں سال میں مزید منصوبے شروع کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے سرکاری مشینری کو کرپشن اور نظام کی خرابیوں کو دور کر نے کے لئے جامع قانون سازی کی ہے جس سے عوام کی زندگیوں میں بہتری آئے گے۔انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ جانوروں کی بیماریوں کے روک تھام کیلئے ویٹرنری کیمپ لگائیں اور ٖ فیلڈ میں نکل کر کام کریں۔ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ساہیوال،مسجد میں اعتکاف پر بیٹھے ہوئے امام مسجد کی داڑھی نوچنے ،ہنگامہ آرائی ، مذہبی منافرت پھیلانے ..
ڈویژنل پبلک سکول ۔ شہد کی مکھیوں کا سینکڑوں طلباء و طالبات بچوں پر حملہ ۔دو بچے زخمی
اوورسیز پاکستانی بیو ہ خاتون سے دو کروڑ بیس لاکھ روپے فراڈکیس۔تین گرفتار
ّتھانہ ڈل وریام کا اے ایس آئی اور کانسٹیبل ڈھائی لاکھ روپے ڈکیتی کرتے ہوئے دھر لیے گئے
ڈاکواسلحہ کے زور پر دوکاندار، فیکٹری ملازمین سے 6لاکھ33ہزار نقدی ، دو موٹرسائیکل، دو موبائل لوٹ کر لے ..
بھرے بازار سے نوجوان اغوا ، برہنہ کر کے تشدد ،ویڈیو فلم بنانے کا مقدمہ ۔ تین ملزموں کی حفاظتی ضمانت منظور
کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی کالج روڈ پر جاری تعمیراتی کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
ساہیوال،کسان بورڈ نے پنجاب حکومت کے خلاف آج ساہیوال میں بہت بڑا احتجاجی مظاہرہ
چیچہ وطنی میں رشوت طلب کرنے پر ڈی پی او ساہیوال کا سخت ایکشن مقدمہ درج ،ملزمان پابند سلاسل
جنگلات کا تحفظ و بحالی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، کمشنر ساہیوال ڈویژن
گورنمنٹ کمپری ہنسو سکول اینڈ کالج ساہیوال میں داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد
ساہیوال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار