ساہیوال،مو ٹر سائیکل سوار فسٹ ائیر کا طالب علم ٹرالر کی ٹکر سے ہلاک

طلباء کا روڈ بلاک کر کے احتجاج ،ڈرائیور کو گرفتار کیا جائے ،مظاہرین

جمعرات 26 نومبر 2015 19:37

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) ساہیوال لاہور ورڈ پر ویوموڑ کے قریب ایک تیز رفتار ٹرالر نے مو ٹرسا ئیکل سوار فسٹ ائیر کے طالب علم مبشر حفیظ کو کچل کر کر ہلاک کر ڈالا جس کے بعد طلباء نے شدید احتجاج کیا اور درائیور کی گرفتاری کا مطالبہ کیا بتایا گیا ہے کہ چک 73/5.Lسے فسٹ ائیر کا طالب علم مبشر حفیظ اپنی مو ٹر سائیکل نمبر 4473/SLNپر ساہیوال کالج آرہا تھا کہ تیز رفتار ٹرالر 196/SLAنے روند ڈالا جس کے نتیجہ میں طالب علم مو قع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ڈرائیور ٹرالر چھوڑ کر فرار ہو گیا جس کے بعد طلباء نے روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا اور فرار ہونے والے ڈرائیور کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے طلباء نے درائیور کی یقین دہانی کے بعد منتشر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں