ساہیوال، پیپلز کالونی سے میڈیسن کمپنی کی گاڑی کوڈاکوؤں نے لوٹ لیا

ڈاکو 8لاکھ ستر ہزار روپے کی نقدی چھین کر فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہوگئے

جمعرات 26 نومبر 2015 19:37

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 نومبر۔2015ء) دن دیہاڑے پیپلز کالونی غلہ منڈی میں میڈیشن کمپنی کی گاڑی سے تین ڈاکوؤں نے گن پوائینٹ پر 8لاکھ ستر ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے بتایا گیا ہے کہ میڈیسن کمپنی کا سیلز مین الیاس ڈرائیور رشید کے ہمراہ کیری ڈبہ نمبر SLT1402میں کیش لے کر بینک جا رہے تھے کہ مو ٹرسائیکل سوار ڈاکو نقاب پوش آگئے اور انہوں نے اسلحہ تان کر سیلز مین اور درائیور سے نقدی چھین لی اور فائرنگ کر تے ہوئے فرار ہو گئے پولیس گلہ مندی نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ابھی تک ڈاکوؤن کا کوئی سراغ نہیں چل سکا۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں