نارووال‘نوجوان ٹیکسی ڈرائیور قتل‘ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

بدھ 25 نومبر 2015 20:58

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) تھانہ صدر کے علاقہ میں نوجوان ٹیکسی ڈرائیور قتل ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر میں مدعی رشید احمد کی جانب سے دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مقتول منور حسین جوکہ موضع مالکوکے کا رہائشی ہے گذشتہ روز اس نے گھر فون کرکے بتایا کہ وہ ٹیکسی پر سواریاں لے کر جارہا ہے جب منور حسین رات گئے واپس نہ آیا تو پولیس کو اطلاع دی گئی جس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مدعی کے مطابق رنسیوال کے رہائشی عمران نامی لڑکے کو گرفتار کرکے تفتیش کی تو اس نے بتایا کہ انہوں نے منور حسین کو قتل کر دیا ہے اور اس کی لاش کو جسٹر پلی میں کپڑے میں لپیٹ کر پانی چھپا دیا ہے پولیس نے ملزم کی نشاندی پر جسٹر پلی سے لاش کو برآمد کر لیا اور ایک خاتون سمیت دو افراد اور دو نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں