ساہیوال،رکشہ اور آئل ٹینکر میں ٹکر تصادم، ایک طالبہ جاں بحق، 8 شدید زخمی،دوکی حالت نازک

بدھ 25 نومبر 2015 20:15

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 نومبر۔2015ء) ساہیوال ملتان روڈ پر غر بی بائی پاس کے قریب طلباء و طالبات کے رکشہ اور آئل ٹینکر کے ٹکر کے نتیجہ میں طالبہ مر یم 10سالہ جاں بحق اور 8طلباء اور طالبات شدید زخمی ہو گئے جن میں دو طالبات کی حالت نازک ہے تما م زخمی طلباء و طالبات کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق ایک آئل ٹینکر نمبر 5358لاہور سے ملتان جا رہا تھا کہ یو ٹرن پر چک 136/9.Lسے ایک رکشہ نمبر 3512/SLKطلباء کو لے کر ساہیوال آرہا تھا کہ رکشہ کا ایک ٹائر کھل گیا اور آئل ٹینکر سے جا ٹکرایا جس کے نتیجہ میں دس سالہ مر یم جاں بحق جبکہ طوبیٰ نتاشا ،رمشاء،جویریہ ،انتاشہ ،احتشام ،عمر اور مہتاب بچے شدید زخمی ہو گئے پولیس غلہ منڈی نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں