بلدیاتی الیکشن میں شیرکانشان فتح کی علامت بن کر سامنے آیا،پی ٹی آئی کو کلین سویپ کردیا، چوہدی ماجد

منگل 24 نومبر 2015 22:26

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما چوہدی محمدماجد علی نے کہاہے کہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلہ میں بھی شیرکانشان فتح کی علامت بن کر سامنے آیا‘ 19 نومبر کو عوام نے مسلم لیگ(ن) کی قیادت پربھرپور اعتماد کااظہار کیااورپی ٹی آئی کے امیدواروں کو کلین سویپ کردیا۔ وہ یہاں اخبارنویسوں سے ایک ملاقات کے دوران گفتگوکررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام نے ایک بارپھر 2013ء کے الیکشن میں مہر تصدیق ثبت کردی ہے ہماری قیادت ‘ توانائی کے بحران کے حل‘ ذرائع آمدورفت کی بہتری ‘ عوامی ریلیف اور ملکی تعمیروترقی پرتوجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے بلدیاتی الیکشن میں کامیابیوں کی تاریخ رقم کردی ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت تمام وسائل بروئے کارلاکر شہریوں کے مسائل حل کرنے کے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتشار کی سیاست کرنیوالے ملک وقوم کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے درست فیصلہ کیاہے انشاء اﷲ لیکشن کااگلامرحلہ بھی مسلم لیگ ن کی کامیابی کاہوگا ۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں