ساہیوال،الیکشن جیتنے کی خوشی میں مجرا کا اہتمام اور کار سرکار میں مزاحمت کرنے پر نومنتخب کونسلر سمیت 33افراد کے خلاف مقدمہ درج

اتوار 22 نومبر 2015 20:43

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2015ء) الیکشن جیتنے کی خوشی میں مجرا کا اہتمام کرنے ‘ کار سرکار میں مزاحمت کرنے اور پولیس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر نومنتخب کونسلر سمیت 33افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 107/9-Lمیں نو منتخب کونسلر منشاء کلیار ودیگرنے جیتنے کی خوشی میں رات کے وقت مذکورہ گاؤں میں لاؤڈ سپیکر پر فحش گیت چلائے اور مجرا پارٹی کا اہتمام کیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کر نو منتخب کونسلر منشاء کو گرفتارکرلیا اور لاؤڈ سپیکر و دیگر سامان قبضے میں لے لیا جس پر اختر وغیرہ دیگر ملزمان نے کار سرکار میں مزاحمت کرتے ہو ئے مذکورہ کونسلر چھڑا لیا اور پولیس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہو ئے پولیس وین پر پتھرا ؤ بھی کیا۔ پولیس تھانہ ڈیرہ رحیم نے اختر وغیرہ 33ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں