ساہیوال نسل کے بیلوں کے مفت حصول کے لیے درخواستیں طلب

اتوار 22 نومبر 2015 15:36

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 نومبر۔2015ء) محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب منتخب مویشی پال حضرات میں ساہیوال نسل کے بیلوں کی مفت تقسیم کرے گا۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کے مطابق ساہیوال نسل کی گائے کی افزائش نسل کے لیے محکمہ سال 2016میں منتخب مویشی پال حضرات میں ساہیوال نسل کے بیل مفت تقسیم کرے گا ۔مویشی پال حضرات کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیاجائے گا ۔اس پروگرام سے استفادہ کے لیے پنجاب بھر سے 15یا اس سے زائد گائے رکھنے والے فارمرز 15فروری 2016تک اپنی درخواستیں متعلقہ ڈسٹرکٹ لائیو سٹاک آفیسر کے توسط سے بھجوا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں