ساہیوال،میونسپل کارپوریشن کی 12یونین کونسلوں کے انتخابات میں( ن) لیگ نے میدان مارلیا

جمعہ 20 نومبر 2015 22:18

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 نومبر۔2015ء) میونسپل کارپوریشن ساہیوال کی 12یونین کونسلوں کے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا ‘9سیٹیں مسلم لیگ ن ‘2آزاد امیدوار اور ایک سیٹ پرحتمی رزلٹ جاری نہ ہو سکا ۔تفصیلا ت کے مطابق ساہیوال میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلہ میں زبردست مقابلہ کے بعد مسلم لیگ ن نے پی ٹی آئی کا صفایا کرتے ہوئے میدان مارلیا ۔

(جاری ہے)

غیر سرکاری و غیر حتمی رزلٹ کے مطابق 12یونین کونسلوں میں سے مسلم لیگ ن نے 9سیٹیں حاصل کرلی ہیں دو سیٹوں پر آزاد امیدوارکامیاب ہوئے جبکہ یونین کونسل نمبر 6میں حتمی رزلٹ جاری نہ ہو سکا ۔غیر سرکاری و غیر حتمی رزلٹ کے مطابق کامیاب ہونے والے چیئرمینوں میں یوسی نمبر 1سفیان اکرم ‘یوسی نمبر 2طاہر حبیب ‘یوسی نمبر 3محمدسلیم چوہدری ‘یوسی نمبر 4مسعود خان مہمند ‘یوسی نمبر 5ظفر اشرف ‘یوسی نمبر 7عامر عزیز ‘یوسی نمبر 8ملک یونس گوگا ‘یوسی نمبر 9اسد علی خان بلوچ ‘یوسی نمبر 10محمدندیم چوہدری ‘یوسی نمبر 11ملک عمر فاروق اور یوسی نمبر 12چوہدری ساجد نعیم ہیپی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں