ساہیوال،غلط بیلٹ پیپر چھپ جانے پر یونین کونسل نمبر 1کے وارڈ نمبر 1، یونین کونسل چک 42چک 89/6.Rکے وارڈ نمبر 6 پر الیکشن ملتوی

جمعرات 19 نومبر 2015 19:35

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 نومبر۔2015ء) میونسپل کارپوریشن ساہیوال یونین کونسل نمبر 1کے وارڈ نمبر 1میں مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسلر کے امیدوار کے بیلٹ پیپر انتخابی نشان شیر کی بجائے تیر چھپ جانے کی وجہ سے وارڈ نمبر 1کا الیکشن ملتوی کر دیا گیا اس حلقہ سے محمد رمضان اور مختار گل امیدوار تھے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء یونین کونسل نمبر 42چک 89/6.Rکے وارڈ نمبر 6کے جنرل کونسلر کے امیدوار طارق کا بیلٹ پیپر پر انتخابی نشان شیر کی بجائے ترازو چھپ جانے کے سبب وارڈ نمبر 6کا الیکشن بھی ملتوی کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں