ساہیوال،پولنگ اسٹیشن پر تحریک انصاف کے جنرل کونسلر کے امیدوار کو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے گولی مار دی ،ہسپتال داخل

جمعرات 19 نومبر 2015 19:34

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 نومبر۔2015ء) یونین کونسل نمبر 56چک 18/11.Lکے پولنگ اسٹیشن پر تحریک انصاف کے جنرل کونسلر کے امیدوار وسیم قمر کو مسلم لیگ (ن) گو ہر نوید نے گولی مار دی وسیم قمر کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال دا خل کرا دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت نازک ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے 4افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں