سرگودھا، بلدیاتی انتخابات کے دوران مجموعی صورتحال پر امن رہی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 19 نومبر 2015 19:08

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 نومبر۔2015ء) ضلع بھر میں بلدیاتی انتخابات کی پولنگ کے دوران اِکا دوکا واقعات کے علاوہ مجموعی صورتحال پر امن رہی، ڈی سی او ، ڈی پی او سمیت دیگر افسران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے متحرک رہے،سیکورٹی افسران نے حساس پولنگ اسٹیشنز کا دورہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

پولنگ اسٹیشن پر بعض ایسے پولنگ اسٹیشنز تھے جہاں پر پولنگ کچھ تاخیر سے شروع ہوئی 10 بجے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پولنگ اسٹیشنز پر پہنچی جس میں خواتین ووٹرز کی تعداد زیادہ تھی ایک سے تین بجے تک مختلف پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی تعداد انتہائی کم رہی تاہم تین بجے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد ایک بار پھر ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پولنگ اسٹیشن پر پہنچ گئی سرگودھا شہر کی 22 یونین کونسلز کے علاوہ ضلع کی 182 یونین کونسلز میں 19 لاکھ 71 ہزار 217 ووٹرز نے اپنا رائے حق دہی استعمال کیا جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 5 ہزار 106 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 66 ہزار 111 ہے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر مخالفین کے درمیان ہلکی پھلکی جھڑپ کا سلسلہ جاری رہا تاہم انتظامیہ کی جانب سے کئے جانیوالے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے باعث صورتحال مجموعی طور پر مکمل کنٹرول میں رہی مختلف یونین کونسلز میں ن لیگ ‘ پی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا سرگودھا جوکہ مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھا جاتا ہے یہاں پر ن لیگ کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کی وجہ سے بعض یونین کونسلز میں ن لیگ کے امیدواروں کو سخت مزاحمت کا سامنا رہا کئی حلقوں میں آزاد امیدواوں نے میدان مارا جبکہ پی ٹی آئی بھی مختلف یونین کونسلز میں آخری وقت تک جیت رہی تھی تاہم غیر حتمی نتائج کے مطابق ضلع بھر کی مختلف یونین کونسلز میں ن لیگ کے جیتنے والے امیدواروں کی تعداد بھی اچھی خاصی رہی۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں