ساہیوال : پولیس نے جعلی ووٹ کاسٹ کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا

ووٹ کاسٹ کرنے کے تین ہزار ملتے ہیں، جعلی ووٹر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 نومبر 2015 15:33

ساہیوال : پولیس نے جعلی ووٹ کاسٹ کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا

ساہیوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 نومبر 2015 ء) : پولیس نے جعلی ووٹ کاسٹ کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا . اہلٍ علاقہ کے مطابق جعلی ووٹرز کی نشاندہی پر انہیں دو گھنٹے سے پکڑ رکھا تھا ، پولیس اطلاع کرنے کے دو گھنٹے بعد آئی جس کے بعد تینوں افراد کو پولیس کی حراست میں دے دیا گیا .

(جاری ہے)

گرفتار کیے جانے والا ایک شخص خود کو پریذائیڈنگ افسر کا اسسٹنٹ ظاہر کر رہا تھا . پولیس کی آمد پر گرفتار افراد میں سے ایک نے اپنے جُرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ن لیگی رہنما کے بھائی نعیم الدین سیالوی سے میٹنگ ہوئی جس میں یہ سب طے ہوا ، جعلی ووٹر نے بتایا کہ جعلی ووٹ ڈالنے پر تین ہزار روپے ملتے ہیں اور اب تک 5 سو جعلی ووٹ کاسٹ کر چکا ہے.

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں