ساہیوال، واپڈا کی نجکاری کے خلاف ساہیوال اور چیچہ وطنی میں احتجاج ٹریفک بلاک دھرنا

مظاہرین کا نجکاری کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

منگل 17 نومبر 2015 22:35

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 نومبر۔2015ء) حکومت کی طرف سے واپڈا کی نجکاری کے فیصلہ کے خلاف واپڈا میپکو سر کل ساہیوال میں واپڈا ملازمین نے مکمل ہڑتال کی اور سر کل آفس میں ایک احتجاجی جلسہ کیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے دفاتر میں کام ٹھپ رہا مقررین نے مطالبہ کیا کہ واپڈاکی نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے ورنہ واپڈاکے ملازمین بریک ڈاؤن کر کے پورے ملک کو تاریکی میں ڈبو دیں گے جبکہ واپدا ہائیڈرو الیکٹرک یونین چیچہ وطنی کے زیر اہتمام ڈویژنل صدر ارشاد جٹ کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس نے 39/12.Lچوک میں روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا اور مطالبہ کیا کہ واپڈا کی نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں