ساہیوال، چئیر مین کی حمایت میں شیر میدان میں آگیا

دیہاتیوں نے شیر کو پولیس کے حوالے کر دیا امیدوار کو بھی حراست میں لے لیا گیا

منگل 17 نومبر 2015 22:34

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 نومبر۔2015ء) امیدوار چئیر مین نعیم اسلم یونین کونسل نمبر 24چک 135/9.Lکی حمایت میں آنے والے شیر کو دیہاتیوں نے قابو کر کے تھانے پہنچا دیا امیدوار نعیم اسلم کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کے امیدوار برائے چئیر مین نعیم اسلم ایک سر کس سے کرائے پر شیر لے آئے اور شیر کو ایک جنگلہ نما بکس میں ٹریکٹر ٹرالی پر بٹھا کر چک 135/9.

(جاری ہے)

Lکے بازاروں اور گلیوں میں گھمایا جارہا تھا اور لاؤڈ اسپیکر پر اعلان بھی کیا جارہا تھا جس پر دیہاتیوں نے شیر کو بمعہ گاڑی قبضہ کر کے تھانہ غلہ منڈی پہنچا دیا لیکن اس دوران ایک بڑے شیر کی سفارش پر شیر کو سر کس کے مالکان کے سپرد کر یا گیا پولیس نے بعد میں امیدوار کو بھی حراست میں لے لیا تا ہم یونین کونسل کے دیگر مسلم لیگ (ن) کے مخالف امیدواروں نے اسے الیکشن قواعد کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ منصفانہ اور دیانتدارانہ انتخاب کے لئے ضروری ہے کہ الیکشن قواعد کی خلاف ورزی کر نے والے امیدوار کو نا اہل قرار دیا جائے

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں