ساہیوال، پولیس نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کردیا

منگل 17 نومبر 2015 21:55

ساہیوال( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 نومبر۔2015ء) ضلعی پولیس نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کردیا ہے۔ضلع بھر کے 1006پولنگ اسٹیشن پر 3680پولیس اہلکاروں کے علاوہ 50ایلیٹ ٹیمیں‘450قومی رضا کار‘3280ایڈیشنل پولیس فورس اور80لیڈیز پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گی۔یہ بات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال محمد باقر رضا نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہاکہ12میونسپل کار پوریشن ساہیوال‘88ڈسٹرکٹ کونسل ساہیوال‘22میونسپل کمیٹی چیچہ وطنی اور11میونسپل کمیٹی کمیر میں 313مرد‘310خواتین اور 383مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں جس پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے 5ایس پیز ‘20ڈی ایس پیز‘ 263اپراسپارڈنیٹ‘803ہیڈ کنسٹیبلز‘2589کنسٹیبلز سمیت 450قومی رضا کار‘3221ایڈیشنل پولیس فورس‘50ایلیٹ کی ٹیمیں جبکہ80لیڈیز پولیس اہلکار بائی نیم ڈیوٹی پر مامور کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر واک تھرو گیٹ لگائے گئے ہیں۔غیر متعلقہ اشخاص کو پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔اسلحہ کی نمائش ‘لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور انتخابی ریلیوں پر پابندی ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کروا یا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی احسن طریقے ‘ایمانداری اور غیر جانبداری سے سرانجام دیں غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں