نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، بلدیاتی انتخابات میں کسی امیدوا کو ہوائی فائرنگ اورہلڑ بازی وکی اجازت نہ دی جائے،آرپی او ساہیوال رینج

منگل 17 نومبر 2015 21:54

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 نومبر۔2015ء) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال رینج غلام محمود ڈوگر نے پولیس افسران کو ہدایت کی ہے کہ نیشنل ایکشن پلان اور کوڈ آف کنڈکٹ کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں بلدیاتی انتخابات میں کسی امیدوار ‘سپورٹرز اور کسی دوسرے شخص کو ہوائی فائرنگ ‘اسلحہ کی نمائش ‘آتش بازی ‘ہلڑ بازی اور کسی قسم کی بدمعاشی کی اجازت ہو گی نہ جلسہ اور ریلی کی اجازت ہو گی۔

تمام امیدواران اور ان کے سپورٹرز سے شورٹی بانڈز حاصل کئے جائیں اور ان کا لائسنسی اسلحہ بھی متعلقہ تھانہ میں جمع کیا جائے جو انتخابات کے بعد واپس کیاجائے گا۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں ضلع ساہیوال کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او ز سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد باقررضا بھی موجودتھے۔ انہوں نے کہادفعہ144کے تحت پولنگ اسٹیشن سے 300میٹر کے فاصلے تک 5یا اس سے زائد افراد کھڑے نہیں ہوسکتے خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرا مرحلہ کے لئے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے تمام تر سکیورٹی انتظامات کے اوور آل انچارج ڈی پی او ساہیوال ہو نگے۔ ضلع بھر میں سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر کرنے کے لئے پاک فوج کی معاونت بھی حاصل کی گئی ہے ۔ ضرورت پڑنے پر انہیں کال کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ کسی امیدوار ‘سپورٹرز یا عام افراد کو اپنا لائسنسی اسلحہ بھی اپنے ساتھ رکھنے کی اجازت نہ ہوگی اور نہ ہی امیدوار جیت کی خوشی میں ریلیاں نکالیں گے۔

خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی اور الیکشن کمیشن کو بھی امید وار کی نااہلی کے لئے تحرک کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی اور کسی بھی شکایت کے لئے آر پی او دفتر میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے عوام کسی بھی وقت ٹیلی فونز نمبرز 040-9200085 اور 040-9200179 پر رابطہ کرکے اطلاع دے سکتے ہیں۔

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں