ساہیوال،ٹرک ،مو ٹر سائیکل کی ٹکر سے ،طالب علم جاں بحق ،دو زخمی

منگل 17 نومبر 2015 19:56

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 نومبر۔2015ء) جی ٹی روڈ ویو موڑ ساہیوال کے قریب تیز رفتار ٹرک کی مو ٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجہ میں کامسیٹس یونیورسٹی کا ایک طالب علم دانیال خلیل جاں بحق اس کا ساتھی طالب علم محمد اکمل اور احمد شدید زخمی ہو گئے واقعات کے مطابق کامسیٹس یونیورسٹی کا طالب علم دانیال خلیل اپنے دیگر دو ساتھی دو طالب علموں کے ہمراہ مو ٹرسائیکل پر یو نیورسٹی سے فرید ٹاؤن آرہے تھے کہ موڑ پر پیچھے سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹرک 7469/Zنے روند ڈالا جس کے نتیجہ میں ایک طالب علم جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے ٹرک ڈرائیور حادثہ کے بعد فرار ہو گیا جس پر طلباء نے شدید احتجاج کیا اور مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

پولیس غلہ منڈی نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے زخمیوں کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال پہنچا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں